مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات چاہتا ہے۔نکئی ایشیا اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر ہمسایہ ملک کو چاہیے ایسا ماحول بنائیں جو دشمنی اور دہشت گردی سے پاک ہو۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پر منحصر ہے اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ